Urdu News

این سی آر بی نے 36واں یوم تاسیس منایا

NCRB celebrates 36th Inception Day

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے آج اپنا 36واں یوم تاسیس منایا۔ مرکزی ہوم سکریٹری نے اس تقریب کی صدارت کی جس میں ایم ایچ اے اور ڈی جی کے اعلی عہدیداران اور متعدد مرکزی اور ریاستی پولیس تنظیموں کے سینیئر افسروں نے بھی شرکت کی۔

مرکزی ہوم سکریٹری نے فوجداری انصاف کے ماحولیاتی نظام کے لیے بر وقت اشاعتوں اور آئی ٹی اپلیکیشنز کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے این سی آر بی کی تعریف کی۔ انھوں نے سائنٹفک اور اسمارٹ پولیسنگ کا ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے میں این سی آر بی کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے این سی آر بی کی اشاعتوں میں شامل کرنے کے لیے ریاستوں/ یو ٹی سے سال 2020 کے لیے جرائم کے ڈیٹا کو جلد فراہم کرنے کی درخواست کی۔انھوں نے نوجوانوں کو شامل کرنے اور نئے نظریات کو بروئے کار لانے کے لیے سی سی ٹی اینایسہیکیتھون اور سائبر چیلنج کے انعقاد میں بھیاین سی آر بی کی کاوشوں کو سراہا۔

Recommended