Urdu News

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی جیت

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی جیت

طلاعات و نشریات ک ے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحادی (این ڈی اے) کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ملک کے انتخابی نتائج نے پھر سے ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سب سے قابل اعتماد لیڈر ہیں بہار اسمبلی انتخاابت کے منگل کو آئے نتائج میں این ڈی اے نے لالو پرساد کے بیٹے تیجسوی یادو کے مہا گٹھ بندن کو سخت مقابلے میں ہراکر ریاست کے اقتدار پر پھر سے قبضہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ گجرات، مدھیہ پردیش اور اترپردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں کے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے آج ٹوئٹ کیا ’’بہار میں بہار ہے، این ڈی اے کا کمال ہے۔ ملک بھر میں انتتخابی نتائج نے پھر سے ثابت کردیا ہےکہ نریندر مودی ملک کے سب سے قابل اعتماد لیڈر ہیں۔ ان کو عوام کا بے پناہ پیار اور اعتماد ملا‘‘۔
<div> بہار اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے ساتھ متعدد ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج اور ایک بار پھر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت بننے کے ساتھ ریاست میں بی جے پی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری طرف ، مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے شیوراج حکومت کو مکمل اکثریت دے دی ہے۔ بی جے پی نے اترپردیش ، گجرات ، کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی اسمبلی ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔</div>
<div>بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کی جیت کا سہرا وزیر اعظم مودی کی قیادت ، مرکزی حکومت کے کاموں اور کارکنوں کے سر باندھاہے۔ جے پی نڈا نے پارٹی کی جیت پر سب کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں اس مینڈیٹ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی قیادت میں ، ہندوستان واقعی ایک عالمی طاقت کے طور پراحترام پائے گا جہاں خوشحالی ، سلامتی اور سب کے لئے ترقی کے یکساں مواقع ہوں گے۔ بہار اسمبلی انتخابات ہوں یا مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، گجرات ، کرناٹک ، منی پور اور تلنگانہ کے ضمنی انتخابات ، پوری قوم نے وزیر اعظم مودی کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں پر اپنا اٹل اعتماد برقرار رکھا ہے اور عوام کا وزیر اعظم پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔</div>
<div></div>.

Recommended