Urdu News

ہماری زبانوں کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون اور جدت پسند کوششوں کی ضرورت ہے:

نائب صدرجمہوریہ ہند

 

 

نئی دہلی۔ 31  جولائی      نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندوستانی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے باہمی تعاون اور جدت پسند کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زبانوں کا تحفظ اور ان کے تسلسل کو یقینی بنانا صرف ایک عوامی تحریک کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ ہماری زبان کی وراثت کو ہماری آنے والی نسلوں تک پہنچانے کی کوششوں میں لوگوں کو بیک آواز ہو کر متحد ہونا چاہیے۔

ہندوستانی زبانوں کے تحفظ کے لیے درکار مختلف لوگوں کے ذریعہ اٹھائے گئے حساس اقدامات پر زور دیتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ ہند نے ایک زبان کو فروغ دینے میں ترجمہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستانی زبانوں میں تراجم کے معیار اور مقدار کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے  کی اپیل کی ۔ جناب نائیڈو نے نوجوانوں کے لیے بولی جانے والی زبانوں میں قدیم ادب کو زیادہ آسان اور موزوں بنانے کا بھی مشورہ دیا ۔ آخر میں ، انہوں نے خطرے سے دوچار اور قدیم الفاظ کو دیہی علاقوں اور مختلف بولیوں کی زبان میں مرتب کرنے کی  بھی کی تاکہ ان الفاظ کو آنے والوں نسلوں کے لیے محفوظ کیا جا سکے۔

مادری زبانوں کے تحفظ پر ‘‘ تیلگو کوٹامی ’’ کے زیر اہتمام ایک ورچوئل  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے آگاہ  کیا کہ اگر کسی کی مادری زبان ختم ہو جائے تو اس کی خود شناخت اور خود اعتمادی آخر کار ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی وراثت کے مختلف پہلوؤں یعنی موسیقی ، رقص ، ڈرامہ ، رسم و رواج ، تہوار ، روایتی علم کو صرف اپنی مادری زبان کے ذریعہ ہی کو محفوظ رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

Recommended