Urdu News

اتحادو سالمیت کے لیے متحد اور مسلسل کوشش کی ضرورت: وزیراعظم نریندرمودی

وزیر اعظم نے کالا آزار بیماری کے معاملات میں کمی آنے پر خوشی کا اظہار کیا

نئی دہلی، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریاستوں  سے داخلی سلامتی اور پولیسنگ کے موضوع پر  زیادہ ہوشیاری اور بروقت طریقہ کار اختیار کر نے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے یکجہتی کے ساتھ مسلسل کوششیں کرنا ہوں گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے دو روزہ  چنتن شیور سے خطاب کیا۔ یہ   کیمپ جمعرات کو سورج کنڈ، ہریانہ میں شروع ہوا۔

مختلف ریاستوں کے ہوم سکریٹریز اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور سنٹرل پولیس آرگنائزیشنز (سی پی او) کے ڈائریکٹر جنرلز کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے پولیس اصلاحات، داخلی سلامتی اور جدید چیلنجز کے موضوع پر اپنے خیالات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں متحرک ہیں اور ہر قسم کے ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔

ایسے میں عام شہری کے تحفظ کے لیے ہمیں منفی قوتوں کے خلاف سختی سے  نمٹنے کی پالیسی پر  عمل کرنا ہوگا۔ اس تناظر میں انہوں نے شہری نکسلیوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کے ساتھ ساتھ ہمیں قلم والے  نکسلیوں سے بھی ہوشیار رہنا ہوگا۔ یہ لوگ قانون اور آئین کے مطابق بات کرتے ہیں لیکن ان کا رجحان ملک اور معاشرے کو تقسیم کرنے کا ہے۔ ایسے لوگوں سے سمجھداری سے نمٹتے ہوئے ہمیں ‘دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی’ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے چیلنجز بھی بڑھ رہے ہیں۔ دنیا کی بہت سی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ملک طاقتور ہو۔

Recommended