قومی

بھارت کے دہشت گردی پر حملے سے پڑوسی ہوا ہوش فاختہ: انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی، 19 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے پیر کے روز  کہا کہ مودی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی مالی معاونت پر سخت کارروائی کرنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو متحد کیا ہے۔

پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جو ممالک بلبلا رہے ہیں ،اس  کی وجہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی سخت پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان کی شبیہ ایک مددگار ملک کی بنی ہے۔ ساتھ ہی پڑوسی ملک کی  امیج دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے طور پر بنی ہے۔اس کا چہرہ بین الاقوامی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

پیر کو دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ 2014 سے ہماری فوج نے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کا  مسلسل کام کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہشت گردوں کو رقوم فراہم کرنے والوں کو سزا سنانے کی شرح 94 فیصد رہی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں امن کا دور

ٹھاکر نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں امن کا دور لوٹ آیا ہے۔ 2014 کے بعد سے انتہا پسندانہ تشدد میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ 2014 کے بعد سے عسکریت پسند انہ واقعات میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 89 فیصد کمی آئی ہے۔ 2014 کے بعد 6000 عسکریت پسند ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج (خصوصی اختیارات) ایکٹ (افسپا) کو شمال مشرق میں زیادہ تر مقامات سے ہٹا دیا گیا ہے۔ آسام میں بھی 60 فیصد جگہوں سے ہٹا دیا گیا۔ 2015 کے بعد انتہا پسندی کے واقعات میں 265 فیصد کمی آئی ہے۔

راہل گاندھی کو نشانہ بنایا

راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ راہل جی چینی حکام کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ ان سے فنڈنگ  لیتے ہیں۔ ڈوکلام پرسوال اٹھاتے ہیں کیا راہل جی نے چین سے فنڈنگ نہیں لی، وہ کیوں خاموش ہیں؟ وہ اپنی فوج پر سوالیہ نشان اٹھانے والے  ہیں۔

ریسکیو آپریشن کی تفصیلات

ریسکیو آپریشن پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ نے کہا کہ آپریشن گنگا کے تحت یوکرین میں پھنسے ہوئے 22 ہزار 500 ہندوستانی شہریوں کو سال 2021-22 میں واپس لایا گیا۔

سال 2021 میں آپریشن دیوی شکتی کے تحت افغانستان سے 670 شہریوں کو لایا گیا۔ کورونا وبا کے دوران وندے بھارت کے ذریعے 01 کروڑ 83 لاکھ لوگوں وطن واپس لایا  گیا۔ ہندوستان نے نہ صرف اپنے شہریوں کی بلکہ غیر ملکیوں کی بھی جانیں بچائی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago