Urdu News

نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کومضبوط بنانے پردیا زور

نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات

حیدرآباد ہاؤس میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

ہندوستان کے تین روزہ دورے پرآئے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کثیر جہتی شراکت داری کے لیے وسیع بات چیت چل رہی  ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹر پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ہمیں ہندوستان اور نیپال کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان ملاقات چل رہی  ہے۔ ہماری کثیر جہتی شراکت داری پر ایک جامع بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔وزیر اعظم سے دیوبا کی ملاقات کے بعد فی الحال حیدرآباد ہاؤس میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

Recommended