نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں سالگرہ’پراکرم دیوس‘کے طورپرمنایاجائے گا
نئی دہلی ، 19 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
مرکزی حکومت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کوپراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزارت ثقافت کے مطابق ، نیتا جی کی 125 ویں یوم پیدائش کے سال میں داخل ہو تے ہی ، ملک بھر میں مختلف مقامات پر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
یادرہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس 23 جنوری 1897 کو پیدا ہوئے تھے۔ سال 2022 میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں یوم پیدائش منانے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔