Urdu News

ڈیجیٹل پلیٹ فارموں نے شفافیت کو فروغ دیا ہے: پرکاش جاوڈیکر

 اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج زور دے کر کہا کہ ڈیجیٹل تکنیک پلیٹ فارموں نے شفافیت کو فروغ دینے اور حکمرانی سے متعلق معاملات میں بدعنوانی سے پاک ماحول سازی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔

ممبئی میں ایک نجی ٹی وی نیٹ ورک کے ذریعہ منعقدہ ایک ڈیجیٹل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ او ٹی ٹی سے متعلق نئی رہنما ہدایات کے توسط سے حکومت نے متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارموں، چاہے الیکٹرانک ، پرنٹ یا ڈیجیٹل میڈیا کوئی بھی ہو، کو یکساں مواقع دستیاب کرانے کی کوشش کی ہے۔ یہ صرف مناسب سہولت اور خودانضباطی (سیلف ریگولیشن) کے لئے ہے اور اس کے پس پشت او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کو کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

کووڈ کی وبا کے دوران حکومت کے ڈیجیٹل میڈیا پر مبنی کام کاج کو یاد کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ فیصلے لینے میں کسی طرح کی تاخیر نہ ہو، اس کو یقینی بنانے کے لئے 50 سے زیادہ کابینہ کی میٹنگ ورچول طریقے سے ہوئی تھی۔

جناب جاوڈیکر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی متعدد فلاحی اسکیموں کے تحت ڈی بی ٹی (فوائد کی راست منتقلی) کے توسط سے 35 کروڑ لوگوں کو 13 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ’’12.30 کروڑ کسانوں کو کسی طرح کی گڑبڑی کے بغیر براہ راست اپنے کھاتوں میں رقم موصول ہوئی‘‘۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ایک وقت تھا جب ہمیں اپنے خرید کے لئے نقدی کا استعمال کرنا ہوتا تھا لیکن اب ہم نے بڑی مقدار میں ادائیگی کے ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال شروع کردیا ہے، جو کافی آسان بھی ہے۔ اب یہ ہماری زندگی کا حصہ بن گیا ہے، یہاں تک کہ سبزی فروش بھی ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کے لئے ایک کیوآر کوڈ بھی رکھتا ہے۔‘‘ مرکزی وزیر نے دکشا پلیٹ فارم (ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر فار نالیج شیئرنگ) کی مثال پیش کرتے ہوئے ڈیجیٹل خواندگی کی اہمیت اور اس کی حوصلہ افزائی کی سمت میں کی جارہی کوششوں کو اجاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ ’’وبا کے دوران ہم نے لوگوں کی تفریح کے بارے میں سوچا، لہٰذا ہم نے دوردرشن کے پرانے سیریل جیسے رامائن اور مہابھارت کو نشر کرنے کا فیصلہ کیا جنھیں ریکارڈ تعداد میں ناظرین میسر آئے تھے۔‘‘

کنکلیو کے موضوع ’’میرا مہاراشٹر، ڈیجیٹل مہاراشٹر‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا کسی بھی شکل میں طبعی حدود سے آگے نکل چکی ہے اور انھوں نے صحیح مقصد سے نئی تکنیک کو اپنانے کے لئے مہاراشٹر کی ستائش کی۔

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں اداکار شریئس تلپڑے اور گلوبل ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والے ماہر تعلیم رنجیت سنگھ دیسالے، مرکزی وزیر کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔

ممبئی،  20 /مارچ 2021 ۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج زور دے کر کہا کہ ڈیجیٹل تکنیک پلیٹ فارموں نے شفافیت کو فروغ دینے اور حکمرانی سے متعلق معاملات میں بدعنوانی سے پاک ماحول سازی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔

ممبئی میں ایک نجی ٹی وی نیٹ ورک کے ذریعہ منعقدہ ایک ڈیجیٹل میڈیا کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ او ٹی ٹی سے متعلق نئی رہنما ہدایات کے توسط سے حکومت نے متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارموں، چاہے الیکٹرانک ، پرنٹ یا ڈیجیٹل میڈیا کوئی بھی ہو، کو یکساں مواقع دستیاب کرانے کی کوشش کی ہے۔ یہ صرف مناسب سہولت اور خودانضباطی (سیلف ریگولیشن) کے لئے ہے اور اس کے پس پشت او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کو کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

Recommended