Urdu News

ڈی آرڈی اونے نئی نسل کے بیلسٹک میزائل ’اگنی پی ‘کا کامیاب تجربہ کیا

ڈی آرڈی او

 

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او)نے 18دسمبر،2021کو1106بجے اڈیشہ کے ساحل سے پرے ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام جزیرہ سے نئی نسل کے نیوکلیائی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ’اگنی پی ‘کا کامیاب تجربہ کیا۔ مختلف ٹیلی میٹری ،راڈار ،الیکٹرو۔آپٹیکل  اسٹیشنس اور مشرقی ساحل کے ساتھ تعینات ڈاؤن رینج بحری جہازوں نے میزائل کے خط پرواز اورپیرامیٹرزکوٹریک اور مانیٹرکیا۔ میزائل نے طے شدہ معیار کے مطابق اعلی سطح کی درستگی کے ساتھ  مشن کے تمام مقاصد کوحاصل کیا ۔

اگنی پی ڈوول ریڈنڈینٹ نیویگیشن  اور گائڈینس  نظام کےساتھ دومرحلہ کا کنسٹرائزڈ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔اس دوسری تجرباتی پرواز نے اس نظام میں شامل کی گئیں تمام جدیدٹکنالوجیز کی معتبرکارکردگی کوثابت کیاہے ۔

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب تجرباتی پرواز کے لیے ڈی آرڈی اوکومبارک باد دی ہے اور نظام کی بہترین کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیاہے ۔دفاعی شعبہ کی تحقیق وترقی کے سکریٹری  اور ڈی آرڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بہت سے اضافی فیچرز کے ساتھ دوسری ڈیولپمنٹ آزمائشی پروازکےلیے ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور ایک ہی کلینڈر سال میں مسلسل کامیبابی پر مبارک باد دی ۔

************

Recommended