Urdu News

اگلی بار تلنگانہ میں کے سی آر اقتدار سے باہر ہوں گے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو تلنگانہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں کے سی آر حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام انہیں اگلے انتخابات میں اقتدار سے باہر پھینک دیں گے اور بی جے پی کاوزیر اعلیٰ  ہوگا۔

حیدرآباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے  چیف منسٹر کے۔ چندر شیکھر راؤ پر گزشتہ 8 سالوں کے دوران ریاست کی ترقی پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے خاندانی سیاست پر بھی طنز کیا۔ اس جلسہ عام میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی مرکزی وزراء   موجود تھے۔ امت شاہ نے الزام لگایا کہ کے سی آر اے آئی ایم آئی ایم کے اسد الدین اویسی سے ڈرتے ہیں۔ اویسی قومی سیاست کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ تلنگانہ ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔ کانگریس اس کے لیے کبھی تیار نہیں تھی۔ 2014 میں مودی حکومت کو آتے دیکھ کر کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے آندھرا پردیش کو تقسیم کردیا۔ تقسیم ایسی تھی کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں 3 ریاستیں بھی تشکیل دیں۔ اس وقت ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

وزیر داخلہ شاہ نے چیف منسٹر کے سی آر کا ریاستی سکریٹریٹ کا دورہ نہ کرنے کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ شاہ نے کہا کہ کے سی آر ایک تانترک کے کہنے پر ریاستی سکریٹریٹ نہیں جا رہے تھے۔ انہیں ڈر ہے کہ سیکرٹریٹ جانے سے ان کی طاقت ختم ہو جائے گی۔ شاہ نے کہا کہ اب انہیں سیکرٹریٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگلی بار وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ بیٹھیں گے۔ شاہ نے ریاست میں بے روزگاری، ترقی کی کمی اور دیگر کئی مسائل پر کے سی آر حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ شاہ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اگلی بار نہ کے سی آر اور نہ ہی ان کا بیٹا چیف منسٹر  بنے گا۔

Recommended