Categories: قومی

اگلی بار تلنگانہ میں کے سی آر اقتدار سے باہر ہوں گے: امت شاہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو تلنگانہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں کے سی آر حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام انہیں اگلے انتخابات میں اقتدار سے باہر پھینک دیں گے اور بی جے پی کاوزیر اعلیٰ  ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حیدرآباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے  چیف منسٹر کے۔ چندر شیکھر راؤ پر گزشتہ 8 سالوں کے دوران ریاست کی ترقی پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے خاندانی سیاست پر بھی طنز کیا۔ اس جلسہ عام میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی مرکزی وزراء   موجود تھے۔ امت شاہ نے الزام لگایا کہ کے سی آر اے آئی ایم آئی ایم کے اسد الدین اویسی سے ڈرتے ہیں۔ اویسی قومی سیاست کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ تلنگانہ ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔ کانگریس اس کے لیے کبھی تیار نہیں تھی۔ 2014 میں مودی حکومت کو آتے دیکھ کر کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے آندھرا پردیش کو تقسیم کردیا۔ تقسیم ایسی تھی کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں 3 ریاستیں بھی تشکیل دیں۔ اس وقت ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر داخلہ شاہ نے چیف منسٹر کے سی آر کا ریاستی سکریٹریٹ کا دورہ نہ کرنے کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ شاہ نے کہا کہ کے سی آر ایک تانترک کے کہنے پر ریاستی سکریٹریٹ نہیں جا رہے تھے۔ انہیں ڈر ہے کہ سیکرٹریٹ جانے سے ان کی طاقت ختم ہو جائے گی۔ شاہ نے کہا کہ اب انہیں سیکرٹریٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگلی بار وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ بیٹھیں گے۔ شاہ نے ریاست میں بے روزگاری، ترقی کی کمی اور دیگر کئی مسائل پر کے سی آر حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ شاہ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اگلی بار نہ کے سی آر اور نہ ہی ان کا بیٹا چیف منسٹر  بنے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago