Urdu News

آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے قومی شاہراہوں سے متعلق بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے ڈیجیٹل فوٹوگرافی مسابقے کا اعلان کیا

قومی شاہراہوں

 

آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے قومی شاہراہوں سے متعلق بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے ملک بھر میں پیشہ ور فوٹوگرافروں اور فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیجیٹل فوٹوگرافی مسابقے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو گرافی کے مسابقے کا موضوع ’’کیمرہ کی آنکھوں سے قومی شاہراہیں‘‘ ہے۔ یہ مسابقہ بھارت کے تمام شہریوں کے لیے کھلا ہے اور اس میں شوقیہ فوٹو گرافی کرنے والے افراد اور پیشہ ور فوٹو گرافر شرکاء کے لیے دو الگ الگ زمرے ہیں۔ مسابقے کے فاتحین کے لیے چھ انعامات ہیں۔ ہر زمرے کے فاتح کو پہلے انعام کے طور پر 50,000 روپے نقد دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر زمرے میں دس ہزار روپے کے دس تشجیعی انعامات بھی دیے جائیں گے۔

شرکاء این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں اور حصہ لینے کے لیے کسی ایک زمرے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تصاویر ایک سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے۔ مسابقے میں شریک ہر فوٹو گرافر زیادہ سے زیادہ 5 ایم بی کی دو تصاویر اپ لوڈ کر سکتا ہے۔ مسابقے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 22 جولائی 2022 ہے۔

فوٹو گرافی کے ذریعہ کا استعمال کرتے ہوئے مسابقہ بھارت میں قومی شاہراہوں کی کثیر جہتی تصاویر کو کھینچے گا اور پیش کرے گا۔ شاہراہوں کی جمالیات اور وسعت کو حاصل کرنے کے علاوہ مقابلہ شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کے ذریعے رابطے اور آسان رسائی کا پیغام بھی پھیلائے گا۔

پچھلے کچھ برسوں میں ملک میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ این ایچ اے آئی بھارت مالا پری یوجنا جیسے امنگوں والے پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے جس میں 22 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز اور ایکسیس کنٹرول کوریڈورز کا نفاذ شامل ہے۔ یہ عالمی معیار کی راہداری کی ترقی اور خوشحالی کا آغاز کرنے اور مال برداری اور مسافروں کی آمدورفت کے سفر کے وقت کو کم کرنے کے لیے اندرونی علاقوں اور ابھرتے ہوئے اقتصادی خطوں کو جوڑیں گی۔

Recommended