Urdu News

این آئی اے کا پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاون

این آئی اے کا پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاون

مختلف مقامات پر چھاپوں میں 100 سے  زیادہ اراکین گرفتار

نئی دہلی،22 ستمبر

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے آندھرا پردیش، تلنگانہ، اتر پردیش، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور میں متعدد مقامات پر تلاشی لی۔ ان تلاشی  مہم کے دوران پی ایف آئی کے 100 سے زیادہ اراکین  کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 یہ گرفتاریاں 10 سے زیادہ ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ بھی اس آپریشن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لکھنؤ سے پی ایف آئی کے دو ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ “اب تک کی سب سے بڑے کریک ڈاون میں، ان لوگوں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے

جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی فنڈنگ، تربیتی کیمپوں کے انعقاد اور لوگوں کو کالعدم تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے بنیاد پرست بنانے میں ملوث ہیں۔

یہ تلاشی ایسے افراد کے رہائشی اور سرکاری احاطے میں کی جا رہی ہے جو دہشت گردی کی مالی معاونت، تربیتی کیمپوں کے انعقاد اور لوگوں کو کالعدم تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے بنیاد پرست بنانے میں ملوث ہیں۔

یہ گرفتاریاں دہلی کے شاہین باغ اور غازی پور سے بھی کی گئیں۔  آسام پولیس نے ریاست بھر میں پی ایف آئی سے منسلک نو افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ رات آسام پولیس اور این آئی اے نے مشترکہ طور پر ہاٹیگاؤں علاقے، گوہاٹی میں آپریشن شروع کیا اور ریاست بھر میں پی ایف آئی سے منسلک 9 افراد کو حراست میں لیا۔

Recommended