Urdu News

دہلی میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو

دہلی میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو

دہلی میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو

دہلی میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر منگل کی رات سے کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے 30 اپریل تک نافذ نائٹ کرفیو کے تحت رات 10 سے صبح پانچ بجے تک عوام کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی  دہلی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے آج اس سلسلے میں ایک گائڈ لائن جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ عوامی گاڑیوں جیسے بس، آٹو، ٹیکسی کو طے شدہ وقت کے بعد انہی لوگوں کو لانے اور لے جانے کی اجازت ہوگی جنھیں اس دوران رخصت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ دہلی میں کورونا کی صورت حال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاؤن لگانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں ضرورت پڑتی ہے تو عوام سے بات کرکے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہی ہے لیکن یہ گزشتہ لہر سے کم سنگین ہے لہٰذا ابھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Recommended