Urdu News

ہندستان سرمایہ کاری کا ایک بڑا مرکز بن سکتا ہے ، حکومت اقدامات کررہی ہے: وزیر خزانہ

ہندستان سرمایہ کاری کا ایک بڑا مرکز بن سکتا ہے ، حکومت اقدامات کررہی ہے: وزیر خزانہ

ہندستان سرمایہ کاری کا ایک بڑا مرکز بن سکتا ہے ، حکومت اقدامات کررہی ہے: وزیر خزانہ

نئی دہلی ، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہندستان دنیا میں ایک بڑا سرمایہ کاری مرکز یا ہاٹ اسپاٹ بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیرکو ہندستانی صنعتوں کے کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام ایک آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سیتارمن نے کہا کہ حکومت ہندستان کو سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کی سمت اقدامات کررہی ہے۔ اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو جاری رکھا جائے گا۔ سیتارمن نے مستقبل میں مزید اصلاحات کا بھی اشارہ کیا۔

اسی کے ساتھ ہی ، انہوں نے واضح کیا کہ اصلاحات کی رفتار برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر مزید اصلاحات کے لیےاقدامات کیے جارہے ہیں۔

Recommended