نئی دلّی ،29 دسمبر/ نیتی آیوگ کل ، 30 دسمبر کو بانس کی ترقی پر ایک روزہ قومی سطح کی ورک شاپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔
نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار ، سائنس اور ٹیکنا لوجی اور زمینی سائنس کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ڈاکٹر جتیندر کمار، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سروست اور سی ای او امیتابھ کانت ورک شاپ کا افتتاح کریں گے ۔
بھارت اور بیرونی ممالک سے کئی فریق ، اِ س ورک شاپ میں شرکت کریں گے اور بانس کی ترقی کے مواقع اور چیلنجوں کو سمجھنے ، بانس کے سیکٹر میں پوری ویلیو چین میں کھوئے ہوئے حصے کو تلاش کرنے اور اسی مناسبت سے سیکٹر کے لئے حکمت عملی اور نقشۂ راہ تیار کرنے کا کام کریں گے ۔
ورکشاپ میں چار تکنیکی سیشن ہوں گے۔ پہلا ، ’ پروڈکشن، ویلیو ایڈیشن اور بانس کا بین الاقوامی تجربہ‘ ، دوسرا ، ’ مختلف شعبوں میں حکومتی پالیسیاں، پروگرام اور مواقع‘ ، تیسرا ، ’ سرکلر اکانومی اِن بمبو ‘ اور آخری سیشن ’ قومی اور بین الاقوامی بہترین طرز عمل‘ پر ہو گا ۔
بانس کے استعمال اور تجارت کو بڑھاوا دینے کے لئے ، نیتی آیوگ بھارتی بانس کی صنعت کی مجموعی ترقی کے لئے عملی پالیسیاں/ٹیکنالوجی تیار کرنے کے میں مصروفِ عمل ہے ۔ اسی مناسبت سے، اس مقصد کے لئے ایک ٹیکنو کمرشل رپورٹ، ’ بمبو ڈیولپمنٹ مشن دستاویز ‘ تیار کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں بانس کی شجر کاری ، پیداوار ، پروسیسنگ اور استعمال تک مکمل مکمل ویلیو چین کا تجزیہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
بانس کے شعبے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے نیتی آیوگ کی کوشش ہے کہ دیہی معیشت میں زیادہ روزگار پیدا کرنے، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، برآمدات کو تقویت دینے کے لئے بانس کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور تنوع کو بہتر بنایا جائے ۔