Urdu News

کاروباری موٹر گاڑیوں کے ٹرک ڈرائیوروں کے لئے ڈرائیونگ کے اوقات طے کرنے پر زور

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

 

نئی دہلی، 21 ستمبر 2021:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے تھکان کی وجہ سے ہونے والے سڑک حادثات  میں تخفیف لانے کے لئے پائلٹوں کی طرح کمرشل گاڑیوں کے ٹرک ڈرائیوروں کے لئے ڈرائیونگ کے اوقات طے کرنے پر زور دیا ہے۔ مشترکہ طور پر منتخبہ غیر سرکاری اراکین کے ساتھ قومی سڑک تحفظ کونسل (این آر ایس سی) کی میٹنگ میں آج انہوں نے افسران کو یوروپی معیارات کے مطابق کمرشل موٹر گاڑیوں میں آن بورڈ سلیپ ڈٹیکشن سینٹر لگانے کی پالیسی پر کام کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیر موصوف نے کونسل کو ہر دو مہینے میں میٹنگ کرنے اور اپنی تازہ ترین صورتحال ساجھا کرنے کے لئے ہدایت دی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ وہ ضلع سڑک کمیٹی کی میٹنگوں کو باقاعدہ طور پر یقینی بنانے کے لئے وزرائے اعلیٰ اور کلکٹروں کو بھی مراسلے ارسال کریں گے۔

وزارت کے ذریعہ 28 جولائی 2021 کو نئی این آر ایس سی تشکیل دی گئی تھی۔ میٹنگ میں تمام 13 مشترکہ طور پر منتخبہ غیر سرکاری اراکین نے حصہ لیا۔ سڑک  نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ اور وزارت کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اراکین نے سڑک سلامتی میں بہتری لانے کے لئے اہم سجھاؤ پیش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VP1D.jpg

وزیر موصوف نے تمام اراکین کو سڑک سلامتی سے متعلق مختلف شعبوں میں کام کرنے کا مشورہ دیا تاکہ سڑکوں پر لوگوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اراکین سے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات ساجھا کرنے کی بھی گذارش کی۔ انہوں نے وزارت کے افسران کو این آر ایس سی اراکین کے ساتھ قریبی تال میل بناکر کام کرنے اور ان کے مشوروں کو ترجیح دیتے ہوئے نافذ کرنے کے لئے ہدایت جاری کی۔سڑک سلامتی سے متعلق شعبے کی حصولیابیوں کو ایک ماہانہ رسالے میں پیش کیا جائے گا۔

Recommended