Urdu News

ارونا چل معاملے پر شیوا نند نے کہا، نتیش آگے کیا راستہ اپناتے ہیں، یہ انہیں کو فیصلہ کرنا ہے

ارونا چل معاملے پر شیوا نند نے کہا، نتیش آگے کیا راستہ اپناتے ہیں، یہ انہیں کو فیصلہ کرنا ہے

ارونا چل معاملے پر شیوا نند نے کہا، نتیش آگے کیا راستہ اپناتے ہیں، یہ انہیں کو فیصلہ کرنا ہے

پٹنہ ، 29 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

اروناچل پردیش کے چھ ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے واقعے کے بعد بہار کی سیاست بھی گرمائی ہوئی ہے۔کانگریس اور آر جے ڈی وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی  لیڈروں کے رشتے پر طنز کرنے سے نہیں چوک رہے ہیں۔

وہیں آر جے ڈی کے قومی نائب صدر، سابق وزیر شیوانند تیواری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بی جے پی لگاتار نظر انداز کر رہی ہے۔

انہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے احتجاج درج کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار آگے کیا راستہ اپناتے ہیں یہ تو انہیں کو فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران چراغ پاسوان نے جس طریقے سے نتیش کمار کے خلاف بیان بازی کی، اسے بی جے پی کے کسی سینئر لیڈر نے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

انتخابات کے بعد، دہلی بی جے پی دفتر میں جوجشن ہوا تو لگا کہ اکیلے بی جے پی کی جیت ہے۔ تیواری نے کہا کہ حال میں دونوں نائب وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملنے کے بعد بیان دیا کہ بہار کے عوام نے بی جے پی پر اعتماد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ عوام کو این ڈی اے یا نتیش کمار پر اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل معاملے میں تو حمایت دینے والے جے ڈی یو کے ایم ایل اے کو ہی بی جے پی نے شامل کر لیا۔

Nitish Kumar-Bihar-Arunachal Pradesh-BJP

Recommended