Urdu News

نتیش کمار نے ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا لیا حلف

نتیش کمار نے ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا لیا حلف

نتیش کمار نے ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا لیا حلف

نتیش کمار نے ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا لیا حلف Nitish Kumar Oath

۔ دو نائب وزرائے اعلیٰ سمیت 12 وزراء کو بھی گورنر نے دلایاحلف

۔ سات بی جے پی ، پانچ جے ڈی یو ، ہم اور وی آئی پی سے ایک ۔ ایک وزیر بنائے گئے

نتیش کمار کو پیر کی شام ساڑھے چار بجے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر فاگو چوہان نے وزیراعلی کا حلف دلایا۔ نتیش نے ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی  عہدہ  کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ نے بھی عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

گورنر نے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ جے ڈی یو کے پانچ وزراء اور بی جے پی کے سات وزراء کو بھی حلف دلایا گیا۔ اس طرح نتیش کمار کی کابینہ میں وزیراعلی اور دو نائب وزرائے اعلیٰ سمیت مجموعی طور پر 15 وزراء نے حلف  لیا ہے جن میں ہندوستانی  عوام  مورچہ سے  ایم ایل سی  سنتوش کمار سمن ، وی آئی پی کے سربراہ مکیش سہنی بھی وزیر بنائے گئے ہیں۔

بہار میں یہ پہلا موقع ہے جب  کسی وزیر اعلی کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ  بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی  پہلی بار ہوا  ہے کہ کسی خاتون  کو نائب وزیر اعلی عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جے ڈی یو سے حلف لینے والے پانچ وزراء میں جے ڈی یو کے سینئر  لیڈر  اور بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر وجے کمار چودھری ، بجیندر پرساد یادو ، ڈاکٹر اشوک چودھری ، میوالال چودھری اور شیلا کماری شامل ہیں۔ بی جے پی سے دو نائب وزرائے اعلی  تارکشور پرساد اور رینو دیوی کے علاوہ راج نگر اسمبلی سیٹ سے جیتنے والے منگل پانڈے ، امریندر پرتاپ سنگھ ، رام پریت پاسوان ، جالے اسمبلی سیت سے جیتنے والے جیویش مشرا اورائی اسمبلی سیٹ سے جیتنے والے رام سورت رائے شامل ہیں۔

فی الحال کسی وزیر کو محکمہ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

ان تمام نئے مقرر وزراء کے محکمہ کا بنٹوارہ فوراً کر دیا جائے گا۔ سنتوش کمار سمن ہم سربرا ہ  اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے بیٹے ہیں ، جو اس وقت قانون ساز کونسل کے ممبر ہیں۔ ادھر وی آئی پی سربراہ مکیش سہنی ابھی تک کسی ایوان کے ممبر نہیں ہیں ۔ وہ سمری بختیار پور سے بہار اسمبلی انتخابات ہار گئے ہیں۔ ایسے میں مکیش سہنی کو اگلے چھ ماہ میں بہار قانون ساز اسمبلی کے کسی بھی ایوان کا ممبر بنانا ضروری ہے۔

حلف برداری تقریب میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے بھی موجود تھے۔ آر جے ڈی اور کانگریس  لیڈران  تقریب سے غیر حاضر تھے۔

Recommended