Urdu News

اسی ہفتے کی جائے گی نتیش کابینہ کی توسیع ، اوپندر کشواہا بن سکتے ہیں وزیر تعلیم

اسی ہفتے کی جائے گی نتیش کابینہ کی توسیع ، اوپندر کشواہا بن سکتے ہیں وزیر تعلیم

 پٹنہ، 02 فروری (انڈیا نیرٹیو)

نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی کابینہ میں توسیع اسی ہفتے ہو سکتی ہے۔ دہلی میں بی جے پی کی اس سلسلے میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ کابینہ میں بی جے پی کوٹہ کے نام پر مہر لگ گئی ہے۔

 وہیں جے ڈی یو کوٹہ سے اوپیندر کشواہا کا نام تیزی سے وزارت کے عہدہ کے لیے سامنے آیا ہے۔ امید ہے کہ آر ایل ایس پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوپندر کشواہا ایک۔ دو دنوں کے اندر اپنی پارٹی کو جے ڈی یو میں ضم کریں گے۔ انہیں جے ڈی یو کوٹہ سے وزیر تعلیم بنائے جانے کی بات تیزی سے سیاسی گلیاروں میں چل رہی ہے۔ 

شاہنواز کومل سکتا ہے محکمہ خزانہ یا سڑک تعمیرات

کابینہ توسیع کو لے کر دہلی میں بی جے پی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ اتفاق رائے بنا کہ شاہنواز حسین کو بھی بہار میں وزیر بنایا جائے گا۔ امید ہے کہ انہیں محکمہ خزانہ یا پھرمحکمہ سڑک تعمیرات کی ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ فی الحال نائب وزیر اعلیٰ تار کشور پرساد کے پاس محکمہ خزانہ کا اضافی چارج ہے۔ وہیں محکمہ سڑک تعمیرات کا اضافی چارج وزیر صحت منگل پانڈے کے پاس ہے۔ وزیر عہدے کے لیےبی جے پی  سے کوئی نوجوان ایم ایل اے کے نام خبروں میں ہیں۔

Recommended