Urdu News

نندی گرام میں وزیراعلیٰ کو زخمی کرنے کی کوئی سازش نہیں رچی گئی تھی : الیکشن کمیشن

نندی گرام میں وزیراعلیٰ کو زخمی کرنے کی کوئی سازش نہیں رچی گئی تھی : الیکشن کمیشن


نندی گرام میں وزیراعلیٰ کو زخمی کرنے کی کوئی سازش نہیں رچی گئی تھی : الیکشن کمیشن

نئی دہلی ، 14 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

خصوصی مبصرین کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں ممتا بنرجی کے نندی گرام میں زخمی ہونے کے معاملے میں کسی حملے یا سازش کی تردید کی گئی ہے۔ خصوصی مبصرین اجے نائک اور وویک دوبے نے مشرقی مدنا پور ضلع مجسٹریٹ ، پولیس سپرنٹنڈنٹ کے بیانات اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ، رپورٹ میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ یہ حادثہ سیکورٹی انتظامات میں ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کی وجہ وزیراعلیٰ کا اپنے مقررہ شیڈول میں باربارکی جانے والی تبدیلیاں ہیں۔

جس جگہ پروزیراعلیٰ ممتا بنرجی زخمی ہوئیں وہاں سیکورٹی پروٹوکول کو نظراندازکیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نندی گرام کے بریولیا بازار میں لوگوں کے ہجوم سے رابطہ کرنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگئیں۔ اس میں ، ریٹرننگ آفیسر نے وزیر اعلیٰ کے قافلے پر کسی ذاتی حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

Recommended