برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے استعفیٰ سے یورپی منڈی کو دھچکا
نئی دہلی، 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
جمعہ کو گھریلو شیئر بازار میں خریداری کے سپورٹ سے تیزی رہی تاہم عالمی سطح پر اس کے آثار اچھے نہیں ہیں۔ امریکی مارکیٹ آخری تجارتی سیشن میں کمزور رہی۔
برطانوی وزیر اعظم لِز ٹرس کے استعفیٰ سے یورپی منڈی کو بھی جھٹکا لگ رہا ہے۔ اسی طرح آج ایشیائی بازاروں میں ملا جلا کاروبار دیکھا گیا۔
بانڈ ایلڈ میں اضافے کی وجہ سے امریکی مارکیٹ گزشتہ دو تجارتی سیشنز سے مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ آخری کاروباری سیشن میں امریکی بازار ایک بار پھر گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
امریکی مارکیٹ نے منافع کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا، لیکن کاروبار کے اختتام پر، بڑھتے ہوئے فروخت کے دباؤ کی وجہ سے، ابتدائی فائدہ گراوٹ میں بدل گیا۔ امریکی مارکیٹ کے 11 سیکٹرز میں سے 8 سیکٹرز کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔
ابتدائی تجارت میں ڈاؤ جونز 400 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا لیکن بعد میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 90 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک میں بھی 65 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 57 فیصد حصص فروخت کے دباؤ کے باعث بند ہوئے۔
امریکی مارکیٹ میں گراوٹ کا اثر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ ایشیا کے بڑے بازاروں میں، ایس جی ایکش نفٹی 34 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 16,213.77 کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ 3,038.13 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، نکی انڈیکس میں 0.21 فیصد کمی آئی ہے اور فی الحال 26,949.23 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تائیوان کی مارکیٹ میں بھی 0.37 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے، تائیوان کی مارکیٹ اس وقت 12,886.13 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، کوسپی انڈیکس معمولی اتار چڑھاو کے ساتھ فلیٹ لیول پر محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…