مرکزی حکومت نے منگل کو لوک سبھا کو بتایا کہ پورے ملک میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کو نافذ کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے وقفہ سوالات کی کارروائی کے دوران مالا رائے کے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ قومی سطح پر این آر سی کی تیاری کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہریوں کے قومی رجسٹر میں آسام میں شامل لوگوں کی ضمنی فہرست اور خارج لوگوں کی فہرست 31 اگست 2019 کو شائع کی گئی ہے۔