اغوا شدہ جوان کے بدلے میں کسی نکسلی کو رہا نہیں کیا گیا: سندرراج
جگدل پور ، 10 اپریل
چھتیس گڑھ کے بستر رینج کے انسپکٹر جنرل پولیس ، سند رراج پی ، نے کہا کہ ٹیکلاگوڈم تصادم کے دوران نکسلیوں نے اغوا کیے گئے فوجی راکیشور سنگھ منہاس کے بدلے میں کسی ماو نواز کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں راکیشور سنگھ منہاس کے بدلے نکسلیوں کی رہائی کی بات کی جارہی ہے ، جو سچ نہیں ہے۔
سند ر راج پی نے جمعہ کی دیر شام صحافیوں کو بتایا کہ ٹیکلاگوڈم انکاو نٹر کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نکسلی کو اغوا کیے گئے فوجی کے بدلے میں رہا کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع بیجا پور کے تریم پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ٹیکلاگوڈم کے جنگلات میں 3 اپریل کو انکاو¿نٹر کے بعد ، نکسلیوں نے سی آر پی ایف کے کوبرا بٹالین کے سپاہی راکیشور سنگھ منہاس کو اغوا کرلیا تھا۔ منہاس 8 اپریل کو بحفاظت کیمپ میں واپس آئے۔