Urdu News

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا: وزیراعظم

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا: وزیراعظم

وزیراعظم نے جمعرات کے روز نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (این آئی اے) کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کے کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ملک میں ہوا بازی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس رفتار سے ہندوستانی کمپنیاں سینکڑوں نئے طیارے خرید رہی ہیں، نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اس میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیاروں کی دیکھ بھال، مرمت اور آپریشن کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 21ویں صدی کا نیا ہندوستان آج ایک بہترین جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کر رہا ہے۔ بہتر سڑکیں، بہتر ریل نیٹ ورک، بہتر ہوائی اڈے صرف بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نہیں ہیں بلکہ یہ پورے خطے کو تبدیل کر دیتے ہیں، لوگوں کی زندگیوں کو مکمل طور پر بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شمالی ہندوستان کا لاجسٹک گیٹ وے بن جائے گا۔ اس سے پورا خطہ قومی گتی شکتی ماسٹر پلان کا ایک طاقتور عکس بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر کے دوران روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے ہزاروں افراد کی ضرورت ہے۔ اس ہوائی اڈے سے مغربی یوپی کے ہزاروں لوگوں کو نیا روزگار بھی ملے گا۔

Recommended