Urdu News

پدم ایوارڈس۔2023 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبر 2022 تک داخل کرائی جا سکتی ہیں

پدم ایوارڈس، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری

 

پدم ایوارڈس 2023 کے لیے آن لائن نامزدگیاں / سفارشات ، جن کا اعلان یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر کیا جائے گا، ارسال کرنے کا عمل یکم مئی سے شروع ہو چکا ہے۔ پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں ارسال کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2022 ہے۔ پدم ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں/سفارشات  قومی ایوارڈس پورٹل https://awards.gov.in پر آن  لائن ہی موصول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈس، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازت ہیں۔  1954 میں شروع کیے گئے ان ایوارڈس کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ’امتیازی کاموں ‘ کے اعتراف میں دیا جاتا ہے اور تمام میدانوں/ شعبوں، جیسے آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل کود، ادویہ، سماجی خدمات ، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول سروس ، تجارت و صنعت، وغیرہ میں امتیازی اور غیر معمولی حصولیابیوں/ خدمات کے اعتراف میں تفویض کیا جاتا ہے۔ نسل، پیشہ، رتبہ یا جنس سے بلا امتیاز تمام افراد ان ایوارڈس کے لیے اہل ہیں۔ سرکاری ملازمین جن میں عوامی دائرہ کار کی اکائیوں میں کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہیں، پدم ایوارڈس کے لیے استحقاق نہیں رکھتے۔ البتہ ڈاکٹر اور سائنسداں حضرات اس سے مستثنیٰ ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈس کو ’’عوام کے پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ لہٰذا تمام شہریوں سے نامزدگیاں/ سفارشات  ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی نامزد کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ خواتین، سماج کے کمزور تر طبقات، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرت قبائل، دیویانگ افراد اور وہ لوگ جو سماج کی بے لوث خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں، جن کی عمدگی اور حصولیابیاں واقعی تسلیم کیے جانے کی حقدار ہیں، ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جائیں گی۔

نامزدگیوں/ سفارشات کے ساتھ وہ تمام متعلقہ مخصوص  تفصیلات منسلک ہونی چاہئے جن کا ذکر مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں کیا گیا ہے۔ منسلک کی جانے والی تفصیلات میں بیانیہ انداز میں توصیفی کلمات (زائد از 800 الفاظ) بھی شامل ہیں ، جو سفارش کردہ مرد و عورت  کے متعلقہ میدان/ شعبے میں اس کی ممتاز اور غیر معمولی حصولیابی/ خدمات  کو واضح طور پر بیان کرتے ہوں۔

Recommended