Urdu News

عام یوپی آئی لین دین پر کوئی چارج نہیں لگے گا:این پی سی آئی

یوپی آئی لین دین

 پی پی آئی کے ذریعے لین دین کرنے والوں پر انٹرچینج فیس وصول کی جائے گی

 نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے واضح کیا ہے کہ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) کے ذریعے عام لین دین کرنے والے صارفین کو یکم اپریل سے کوئی اضافی چارجز ادا نہیں کرنا ہوں گے۔ این پی سی آئی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔

این پی سی آئی نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ یوپی آئی کے ذریعے عام ادائیگیاں مفت اور آسان رہیں گی۔ جب میڈیا میں یہ خبر آئی کہ یکم اپریل سے 2000 روپے سے زیادہ کی  یوپی آئی ادائیگیوں پر چارج کیا جائے گا ، اس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس الجھن کو دور کرتے ہوئے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا نے مذکورہ وضاحت جاری کی ہے۔ یوپی آئی کے ذریعے ایک بینک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں لین دین کا کل حصہ 99 فیصد سے زیادہ ہے۔

ادائیگی کارپوریشن کے مطابق عام بینک اکاؤنٹ سے بینک اکاؤنٹ پر مبنی یوپی آئی ادائیگیوں کے لیے کوئی چارجز نہیں ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر مرچنٹ (بیچنے والا) قبل ادائیگی کے آلے (پی پی آئی) کے ذریعے لین دین کرتا ہے تو ایک انٹرچینج فیس عائد کی جائے گی۔

تاہم یہ فیس صارفین کو ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔دراصل این پی سی آئی نے پی پی آئی والیٹ کو انٹرچینج یوپی آئی ایکو سسٹم کا حصہ بننے کی منظوری دی ہے۔ پی پی آئی ایس کے ذریعے 2,000 روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر 1.1 فیصد فیس عائد کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انٹرچینج فیس صرف پی پی آئی مرچنٹ ٹرانزیکشنز پر لاگو ہوگی ، صارفین سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

بینک اکاؤنٹ سے بینک اکاؤنٹ تک لین دین صارفین اور فروخت کنندگان دونوں کے لیے مفت ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ یوپی آئی کے ذریعے ہر ماہ تقریباً 8 ارب لین دین ہوتے ہیں۔ اس کا فائدہ خوردہ صارفین کو مل رہا ہے۔

یہ سہولت بلا معاوضہ جاری رہے گی اور اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ کی لین دین پر کوئی چارجز نہیں لگائے جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ پے فون ،پے ٹی ایم ،گوگل پے کے ذریعے یوپی آئی کی ادائیگی پہلے کی طرح مفت رہے گی۔

Recommended