Urdu News

اتراکھنڈمیں شفٹ ہونے پر نیلم کٹارا کو سیکورٹی دینے کو لے کر مرکز کو نوٹس

اتراکھنڈمیں شفٹ ہونے پر نیلم کٹارا کو سیکورٹی دینے کو لے کر مرکز کو نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے نتیش کٹارا کی والدہ نیلم کٹارا کے اتراکھنڈ میں منتقل ہونے پر سیکورٹی دینے کا مطالبہ کرنےوالی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کونوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس وبھوباکھرو کی بنچ نے کہا کہ جب نیلم کٹارا کو دہلی میں سیکورٹی ملی ہوئی ہے تو ا نہیں اتراکھنڈ میں بھی سیکورٹی ملنی چاہئے۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔

نیلم کٹارا نے ایک عرضی داخل کر کہا ہے کہ وہ اس مہینے کے آخر تک دہلی سے اتراکھنڈ شفٹ ہونا چاہتی ہیں۔ 2002 سے نیلم کٹارا کی حفاظت کی جارہی ہے۔ نیلم کٹارا کی جانب سے ایڈوکیٹ پردیپ ڈی نے کہا کہ وہ مالی وجوہات اور دیگر وجوہات کی بنا پر اتراکھنڈ شفٹ ہونا چاہتی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ گورانگ کانت نے کہا کہ نیلم کٹارا کو سیکورٹی کے لئے اتراکھنڈ حکومت کے پاس جانا چاہئے۔

سپریم کورٹ نے3 اکتوبر 2016 کو وکاس یادو اور وشال یادو کی سزا کو گھٹا کر 25 سال قید کردی تھی جبکہ تیسرے مجرم سکھ دیو پہلوان کی بھی سزاکم کرکے 20 سال کردی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے وکاس یادو اور وشال یادو کو 25 سال اور 5 سال کی دو سزایعنی 30 سال قید کی سزا سنا ئی تھی جبکہ سکھدیو پہلوان کوبیس اور پانچ سال یعنی پچیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

وشال یادو یوپی کے دبنگ لیڈر ڈی پی یادو کے بھتیجے ہیں۔ وشال یادو اور وکاس یادو کزن ہیں۔ دونوں نتیش کٹارا کے قتل کے مجرم ہیں۔ نتیش کٹارا کو 17 فروری 2002 کو قتل کیا گیا تھا۔ نتیش کٹارا اور وکاس یادو کی بہن بھارتی یادو کے درمیان عشق تھا۔ یہ محبت کا معاملہ یادو خاندان کو قبول نہیں تھا۔

ہائی کورٹ نے نتیش کٹارا کی والدہ نیلم کٹارا کے اتراکھنڈ میں منتقل ہونے پر سیکورٹی دینے کا مطالبہ کرنےوالی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کونوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس وبھوباکھرو کی بنچ نے کہا کہ جب نیلم کٹارا کو دہلی میں سیکورٹی ملی ہوئی ہے تو ا نہیں اتراکھنڈ میں بھی سیکورٹی ملنی چاہئے۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔

Recommended