Urdu News

ٹویٹ معاملہ میں کامیڈین کنال کامرا اور کارٹونسٹ رچت تنیجا کو نوٹس

ٹویٹ معاملہ میں کامیڈین کنال کامرا اور کارٹونسٹ رچت تنیجا کو نوٹس

ٹویٹ معاملہ میں کامیڈین کنال کامرا اور کارٹونسٹ رچت تنیجا کو نوٹس

Notice to comedian Kunal Kamra and cartoonist Rachita Taneja in the tweet case

نئی دہلی ، 18 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے توہین آمیز ٹویٹ کیس میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا اور کارٹونسٹ رچت تنیجا کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں بنچ نے چھ ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے دونوں کو ذاتی پیشی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

عدالت نے 17 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ عرضی ابھیودے مشرا ، اسکند واجپئی اورشری رنگ کنٹیشور نے دائر کی ہے۔ سماعت کے دوران ایک درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے

ایڈووکیٹ نشانت کنٹیشور نے کہا تھا کہ اٹارنی جنرل نے بھی اس معاملے میں توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کنال کامرا کے ٹویٹس پڑھتے ہوئے انہیں عدلیہ کے وقار کو ختم کرنے کے مترادف قرار دیا۔

اٹارنی جنرل نے کنال کامرا کے خلاف گزشتہ 12 نومبر کو توہین عدالت کیس کی اجازت دی تھی۔ اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اظہار رائے کی آزادی توہین عدالت کے ماتحت ہے۔

Recommended