Urdu News

سنٹرل موٹر وہیکل رولز 1989 ٹریڈ سرٹیفکیٹ کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری

سنٹرل موٹر وہیکل رولز

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے مورخہ 14 ستمبر 2022 کو جی ایس آر 703 (ای) کے ذریعے مرکزی موٹر وہیکل رولز، 1989 کے تحت ٹریڈ سرٹیفکیٹ نظام میں جامع اصلاحات کو نوٹیفائی کیا ہے۔سنٹرل موٹر وہیکل رولز

موجودہ قواعد میں بعض بے ضابطگیوں کی وجہ سے ٹریڈ سرٹیفکیٹ کا اطلاق بہت سے معاملات میں تشریح کے لیے کھلا تھا، جس کی وجہ سے بہت سے کاروباری اداروں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں ٹریڈ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست کو فزیکل طور پر آر ٹی او میں داخل کرنا ضروری تھا جس میں کافی وقت لگتا تھا۔

 کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کی کوشش کے تحت سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ٹریڈ سرٹیفکیٹ کے نظام کو آسان اور ہموار کرنے کے لیے نئے قوانین کو نوٹیفائی کیا ہے۔

 نئے قوانین کی اہم دفعات حسب ذیل ہیں:

1. ٹریڈ سرٹیفکیٹ صرف ان گاڑیوں کی صورت میں درکار ہوگا جو نہ تو رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی عارضی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ ایسی گاڑیاں صرف موٹر گاڑیوں کے ڈیلر/ مینوفیکچرر/ امپورٹر، یا قاعدہ 126 میں بیان کردہ ٹیسٹ ایجنسی کے پاس ہو سکتی ہیں۔

2. ٹریڈ سرٹیفکیٹ اور ٹریڈ رجسٹریشن مارکس کے لیے درخواست الیکٹرانک طریقے سے واہن پورٹل پر دی جا سکتی ہے، اس سلسلے میں آر ٹی او جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید برآں درخواست دہندہ ایک ہی درخواست میں متعدد قسم کی گاڑیوں کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

3. ٹریڈ سرٹیفکیٹ کی گرانٹ یا تجدید کے لیے وقت کی مدت 30 دن مقرر کی گئی ہے، جس میں 30 دنوں کے اندر نمٹا نہ جانے والی درخواستیں منظور سمجھی جائیں گی۔

4. ٹریڈ سرٹیفکیٹ کی میعاد 12 ماہ سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے۔

5. ڈیلرشپ کی اجازت کا سرٹیفکیٹ (فارم 16اے) متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ڈیلرشپ کی اجازتوں میں یکسانیت پیدا کی جا سکے۔ ٹریڈ سرٹیفکیٹ کو ڈیلرشپ کی اجازت کے ساتھ شریک ٹرمینس بنایا گیا ہے۔

6. شو رومز/گوداموں میں ڈیلرشپ کی اجازت کا سرٹیفکیٹ ڈسپلے کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔سنٹرل موٹر وہیکل رولز

7. نفاذ کی تاریخ یکم نومبر 2022 تجویز کی گئی ہے۔ موجودہ ٹریڈ سرٹیفکیٹس اس وقت تک درست رہیں گے جب تک ان کی تجدید نہیں ہو جاتی۔

Recommended