Urdu News

این ٹی پی سی بھارت میں ملازمت کے لئے چوٹی کی 50 کمپنیوں میں شامل

این ٹی پی سی نے بنگلہ دیش کے پاور پلانٹ کے ساتھ اپنی پہلی بیرونِ ملک صلاحیت میں اضافہ کیا

 این ٹی پی سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو ہے جسے مسلسل 15 ویں سال بھارت میں ملازمت کے لئے بہترین اداروں میں سے ایک کی شکل میں  مقام  ملا ہے۔

این ٹی پی سی بھارت کے سرفہرست 50 بہترین مقامات میں مسلسل شامل ہونے والی واحد پی ایس یو ہے۔ این ٹی پی سی پچھلے سال کے 47 ویں مقام سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال 38 ویں مقام پر آگیا ہے۔ اس نے ملک کی تعمیر کے بیچ 2021 میں بھارت کے بہترین آجروں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ سال در سال جی پی ٹی ڈبلیو کے بہترین کام کے مقام کی فہرست میں آنا کمپنی کے کام کرنے کے طریقہ اور ملازمین کے تئیں بہتر نظریقہ کا ثبوت ہے۔

گریٹ پلیس ٹو ورک سرٹیفکیشن  سب سے اہم ‘ آجر کی پسند’  کا ثبوت ہے، جسے حاصل کرنے کی کوشش کمپنیاں کرتی ہیں۔ اس سرٹیفکیشن کی دنیا بھر میں ملازمین اور آجروں کے ذریعہ یکساں طور پر منظوری حاصل ہے اور اس کے ذریعہ بہترین کام کرنے کے ماحول ، لوگوں کے زیادہ اعتماد کے معیارات پر پرکھنے کی وجہ سے  سرٹیفکیشن کو  ‘گولڈ اسٹینڈرڈ’ کی شکل میں بھی منظوری حاصل ہے۔

جی پی  ٹی ڈبلیو ادارے نے اپنا تجزیہ این ٹی پی سی کی انسانی وسائل کی روایتوں اور پالیسیوں کے آڈٹ کے ساتھ ساتھ تنظیم کے کام کے کلچر پر ملازمین سے شناخت ظاہر کئے بغیر فیڈبیک، کی بنیاد پر کیا ہے۔ جس میں ملازمین کے اعتماد  کا معیار، احترام، غیرجانب داری  اور معتبریت ، فخر اورہم آہنگی  جیسے پہلو شامل ہیں۔

این ٹی پی سی نے مارچ 2021 میں سی آئی آئی ایچ آر ایکسلی لینس رول ماڈل ایوارڈ بھی جیتا، جو ملک میں پیوپل منیجمنٹ  کے شعبے میں اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔این ٹی پی سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو ہے جسے مسلسل 15 ویں سال بھارت میں ملازمت کے لئے بہترین اداروں میں سے ایک کی شکل میں  مقام  ملا ہے۔

این ٹی پی سی بھارت کے سرفہرست 50 بہترین مقامات میں مسلسل شامل ہونے والی واحد پی ایس یو ہے۔ این ٹی پی سی پچھلے سال کے 47 ویں مقام سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال 38 ویں مقام پر آگیا ہے۔ اس نے ملک کی تعمیر کے بیچ 2021 میں بھارت کے بہترین آجروں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ سال در سال جی پی ٹی ڈبلیو کے بہترین کام کے مقام کی فہرست میں آنا کمپنی کے کام کرنے کے طریقہ اور ملازمین کے تئیں بہتر نظریقہ کا ثبوت ہے۔

گریٹ پلیس ٹو ورک سرٹیفکیشن  سب سے اہم ‘ آجر کی پسند’  کا ثبوت ہے، جسے حاصل کرنے کی کوشش کمپنیاں کرتی ہیں۔ اس سرٹیفکیشن کی دنیا بھر میں ملازمین اور آجروں کے ذریعہ یکساں طور پر منظوری حاصل ہے اور اس کے ذریعہ بہترین کام کرنے کے ماحول ، لوگوں کے زیادہ اعتماد کے معیارات پر پرکھنے کی وجہ سے  سرٹیفکیشن کو  ‘گولڈ اسٹینڈرڈ’ کی شکل میں بھی منظوری حاصل ہے۔

جی پی  ٹی ڈبلیو ادارے نے اپنا تجزیہ این ٹی پی سی کی انسانی وسائل کی روایتوں اور پالیسیوں کے آڈٹ کے ساتھ ساتھ تنظیم کے کام کے کلچر پر ملازمین سے شناخت ظاہر کئے بغیر فیڈبیک، کی بنیاد پر کیا ہے۔ جس میں ملازمین کے اعتماد  کا معیار، احترام، غیرجانب داری  اور معتبریت ، فخر اورہم آہنگی  جیسے پہلو شامل ہیں۔

این ٹی پی سی نے مارچ 2021 میں سی آئی آئی ایچ آر ایکسلی لینس رول ماڈل ایوارڈ بھی جیتا، جو ملک میں پیوپل منیجمنٹ  کے شعبے میں اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔

Recommended