وزارت بجلی کے تحت مرکزی عوامی شعبہ کی ایک کمپنی این ٹی پی سی نے مالی سال 2021 میں اب تک کی اپنی سب سے زیادہ 314بی یو کا ریکارڈ بنایا،جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 8.2فیصد کے اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔اسٹینڈ الون کی بنیاد پر مالی سال 2021میں این ٹی پی سی نے 270.9بی یو کا پروڈکشن کیا،جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4.3فیصد زیادہ ہے۔این ٹی پی سی گروپ نے 1192.42 ایم یو (اجتماعی)اور 990.65 ایم یو (این ٹی پی سی ) کی ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ پروڈکشن درج کی ہے۔ کوئلہ پلانٹس نے 91.43فیصد کی موجودہ جز کے ساتھ 66فیصد کا پی ایل ایف درج کیا ہے۔
ایک دیگر کامیابی میں،اترپردیش میں سنگرولی یونٹ-1،این ٹی پی سی کی پہلی اور سب سے پرانی یونٹ ہے جو کہ 39سال پہلے قائم ہوئی تھی اور کوربا یونٹ -2 جو 37سال پہلے قائم کی گئی تھی ،دونوں نے 100فیصد سے زیادہ پی ایل ایف (پلانٹ لوڈ فیکٹر) حاصل کرلیا ہے۔سنگرولی اور کوربا اکائیوں کی شاندار کارکردگی این ٹی پی سی انجینئروں ،آپریشن اور رکھ رکھاؤ روایات اور این ٹی پی سی نظام کی مہارت کا ثبوت ہے۔این ٹی پی سی نے ڈسکام سے 100فیصد بل کی رقم کی ادائیگی حاصل کی ہے اور پہلی بار ادائیگی ایک لاکھ کروڑ روے کو پار کرگیا ہے۔
این ٹی پی سی گروپ کی کل قائم کردہ صلاحیت مالی سال 2021میں 4160میگاواٹ صلاحیت کے اضافے کے ساتھ 5.96فیصد بڑھکر 65810میگاواٹ ہوگئی۔ ایک اسٹینڈ الون بنیاد پر این ٹی پی سی کی صلاحیت 4.03فیصد بڑھکر 52385میگاواٹ ہوچکی ہے۔
بجلی پروڈکشن کے ساتھ ،این ٹی پی سی نے ای –موبیلیٹی،ویسٹ ٹو اینرجی جیسے مختلف نئے کاروباری شعبوں میں بھی کام کیا ہے اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں بجلی سپلائی کےلئے بولی لگانے کے کام میں حصہ لیا ہے۔این ٹی پی سی گرین ہائڈروجن حل اور اپنے پلانٹ کمیپس میں فعال طورپر کیپٹو صنعتوں کی تلاش کر رہا ہے۔
این ٹی پی سی گروپ میں 26تجدید کاری پروجیکٹس سمیت 70پاور اسٹیشن ہیں۔ گروپ کے پاس زیر تعمیر 18 گیگاواٹ صلاحیت ہے،جس میں پانچ گیگاواٹ کی تجدید کاری توانائی پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ سستی قیمتوں پر ماحول کے مطابق توانائی پروجیکٹس کے ذریعہ سے بجلی کی بلا رکاوٹ سپلائی این ٹی پی سی کی اہم کامیابی رہی ہے۔
این ٹی پی سی سکیورٹی اور ماحولیات کے مسئلوں کو ترجیح میں رکھتے ہوئے اعلی ترین اعتبار اور صلاحیت حاصل کرنے کےلئے مسلسل کوشاں ہے۔توانائی کے شعبہ میں عالمی تبدیلیوں کے ساتھ، این ٹی پی سی مسلسل ای ایس جی پر زور دے رہی ہے اور اس نے پائیدار ترقی کےلئے مستحکم اعدادو شمار میں بہتری کرتے ہوئے مستقبل کی ترقی میں ضروری قابل تجدید پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس ایک انٹیگریٹیڈ اینجرجی کمپنی میں مثبت تبدیلی کےلئے مسلسل کوشش جاری ہے۔