ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط بجلی کی خدمات فراہم کرنے والی اکائی ، این ٹی پی سی لمیٹڈ نے بنگلورو میں ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے زیراہتمام توانائی کی منتقلی سے متعلق پہلی ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) میٹنگ میں ‘ کاربن کی سطح میں کمی ، استعمال اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) ‘ پر ایک بین الاقوامی سیمینار کی میزبانی کی۔
نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت، وزارت بجلی کے سکریٹری جناب ، این ٹی پی سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ، این ٹی پی سی لمیٹڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب اجول کانتی بھٹاچاریہ بجلی کی پیداوار کے صاف ذرائع میں منتقلی ، جس کا ہداف نیٹ زیرو سطح حاصل کرنا ہے ، سے متعلق سی سی یو ایس ٹیکنالوجی کی اہمیت سے متاثر ہوئے ۔ انہوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے کئی اہم اقدامات اور ہندوستان کے زیر قیادت کلیدی ماحول دوست اقدامات پر زور دیا۔
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے بھی ‘کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج (سی سی یو ایس) پر بین الاقوامی سیمینار کے مقام کا دورہ کیا اور این ٹی پی سی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
پروگرام میں ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے تحت شروع کیے گئے ” کاربن کی سطح میں کمی ، استعمال اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) – ٹیکنالوجی کے فرق اور بین الاقوامی تعاون” کی نقاب کشائی کی گئی ۔
علاوہ ازیں فلیو گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ سے میتھنول کی ترکیب پر مبنی این ٹی پی سی کے فلیگ شپ پروجیکٹ کا 3ڈی ماڈل بھی اس تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اس پلانٹ کا مقصد فوسل پر مبنی پاور پلانٹ کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا اور اسے کارآمد ہائیڈرو کاربن یعنی میتھنول میں تبدیل کرنا ہے۔
اس تقریب سے کم کاربن والی معاون صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے لیے کام کرنے اور لوگوں اورہماری سیارے کو فائدہ پہنچانے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…