Urdu News

کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ اسٹوریج پر بین الاقوامی سیمینار

میگاواٹ کا چٹکا مدھیہ پردیش ایٹمی توانئی پروجیکٹ این ٹی پی سی لمٹیڈ اور این پی سی آئی ایل کے لئے ایٹمی توانائی

  1. پروگرام میں ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے تحت شروع کیے گئے ” کاربن کی سطح میں کمی ،  استعمال اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) – ٹیکنالوجی کے فرق اور بین الاقوامی تعاون” کی نقاب کشائی کی گئی ۔
  2. اس پروگرام میں فلیو گیس سی او 2سے میتھانول کی ترکیب پرمبنی  این ٹی پی سی کے فلیگ شپ پروجیکٹ کا 3ڈی  ماڈل نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
  3. اس تقریب  سے کم کاربن والی معاون صنعتوں اور ماہرین تعلیم کے کام کرنےکے لیے نئے مواقع کھلنے کا امکان ہے جس سے لوگوں اور ہماری زمین کو فائدہ پہنچے  گا ۔
  4. تقریب میں 200 سے زائد معززین، مقررین، پینلسٹ اور مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط بجلی کی خدمات فراہم کرنے والی اکائی ،  این ٹی پی سی لمیٹڈ نے بنگلورو میں ہندوستان کی زیر صدارت  جی 20  کے زیراہتمام توانائی کی منتقلی سے متعلق پہلی ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) میٹنگ میں ‘ کاربن کی سطح میں کمی ،  استعمال اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) ‘ پر ایک بین الاقوامی سیمینار کی میزبانی کی۔

نیتی آیوگ کے رکن  ڈاکٹر وی کے سارسوت، وزارت بجلی کے سکریٹری جناب ، این ٹی پی سی لمیٹڈ  کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ، این ٹی پی سی لمیٹڈ  کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب اجول کانتی بھٹاچاریہ  بجلی کی پیداوار کے صاف ذرائع میں منتقلی ، جس کا ہداف نیٹ زیرو سطح حاصل کرنا ہے ، سے متعلق سی سی یو ایس ٹیکنالوجی کی اہمیت سے متاثر  ہوئے ۔ انہوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے کئی اہم اقدامات اور ہندوستان کے زیر قیادت کلیدی  ماحول دوست اقدامات پر زور دیا۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے بھی ‘کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج (سی سی یو ایس) پر بین الاقوامی سیمینار کے مقام کا دورہ کیا اور این ٹی پی سی  کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

تقریب کے دوران، 200 سے زائد معززین، مقررین، پینلسٹ اور مختلف ممالک کے مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی جس میں انہوں نے سی سی یو ایس سے متعلق اپنے علم اور سیکھنے کا تبادلہ کیا۔

پروگرام میں ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے تحت شروع کیے گئے ” کاربن کی سطح میں کمی ،  استعمال اور اسٹوریج (سی سی یو ایس) – ٹیکنالوجی کے فرق اور بین الاقوامی تعاون” کی نقاب کشائی کی گئی ۔

علاوہ ازیں فلیو گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ سے میتھنول کی ترکیب پر مبنی  این ٹی پی سی کے فلیگ شپ پروجیکٹ کا 3ڈی  ماڈل بھی اس تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اس پلانٹ کا مقصد فوسل پر مبنی پاور پلانٹ کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا اور اسے کارآمد ہائیڈرو کاربن یعنی میتھنول میں تبدیل کرنا ہے۔

اس تقریب سے کم کاربن والی معاون صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے لیے کام کرنے اور لوگوں اورہماری سیارے کو فائدہ پہنچانے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔

Recommended