نئی دلّی ،07 اکتوبر / این ٹی پی سی دادری اور این ٹی پی سی بوگائی گاؤں میں آج پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کا افتتاح کیا گیا ۔
یہ افتتاح ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مربوط پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کے سلسلے میں ایم او پی کے رہنما خطوط کے مطابق اور محترم وزیر اعظم کے ذریعے پی ایم کیئرس کے فنڈ کے ساتھ ، رِشی کیش کے ایمس سے ورچوئل طور پر کیا گیا ۔
این ٹی پی سی دادری میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح 7 اکتوبر ، 2021 ء کو این ٹی پی سی دادری کے سی جی ایم ، جناب بی سری نواس راؤ نے کیا ، جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔ محترم وزیر اعظم کے ذریعے ورچوئل افتتاح اور خطاب کے موقع پر سامعین میں دادری کے سی جی ایم ، جناب بی سری نواس راؤ اور دیگر سینئر عہدیدار اور ملازمین موجود تھے ۔
این ٹی پی سی دادری کے آکسیجن پلانٹ میں 5 ایم 3 فی گھنٹہ کی صلاحیت والے دو پلانٹ ہیں ، جو 83 لیٹر فی منٹ آکسیجن بنانے کے لئے کافی ہیں ۔ یہ پلانٹ کووڈ – 19 وباء کے خلاف تیاریوں کے پیش نظر قائم کیا گیا ہے ۔ این ٹی پی سی دادری کا یہ یونٹ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں طبی آکسیجن کی غیر معمولی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا ۔
اس کے علاوہ ، این ٹی پی سی بونگائی گاؤں کا آکسیجن پلانٹ ، کووڈ – 19 بحران سے نمٹنے کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔ بجلی کی وزارت کے اقدامات کے تحت این ٹی پی سی بونگائی گاؤں نے اپنی کارپوریٹس سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر ) کے تحت 15 این ایم 3 فی گھنٹہ کی صلاحیت والا پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے ۔ اس آکسیجن پلانٹ کا افتتاح پی ایم کیئر فنڈ کے تحت محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کےذریعے ملک بھر میں مختلف آکسیجن پلانٹس قائم کئے جانے کے بعد کیا گیا ہے ۔ یہ آکسیجن پلانٹس کووڈ – 19 کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ این ٹی پی سی بونگائی گاؤں کے اسپتال کے احاطے میں ، اِس کا افتتاح این ٹی پی سی بونگائی گاؤں کے ای ڈی جناب سبرت منڈل نے کوکرا جھار ، بی ٹی آر ، آسام کے صحت خدمات کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جہیرالدین احمد اور اسٹیشن کے کورونا جانبازوں کی موجودگی میں کیا گیا ۔ کورونا جانبازوں میں بجلی گھر کے ملازمین اور طبی عملہ شامل ہے ، جنہوں نے اس پلانٹ کے قیام اور تکمیل کو یقینی بنانے میں تعاون کیا ہے ۔
15 سال کی مدت تک کار آمد رہنے والے این ٹی پی سی بونگائی گاؤں کے آکسیجن پلانٹ میں ایک پائپنگ نیٹ ورک ہے ، جو این ٹی پی سی کے اسپتال میں 40 بستروں کے لئے آکسیجن فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ، خود کار چینج اوور کے ساتھ سلینڈر کی سپلائی کا بیک اَپ بھی موجود ہے ۔ آکسیجن تیار کرنے والا یہ پی ایس اے پلانٹ پوری طرح آئی ایس او اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے مطابق کام کر رہا ہے ۔