نئی دہلی، 30 ستمبر2021/ این ٹی پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹیڈ (آر ای ایل)کی ایک سو فی صد معاون کمپنی این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے انتہائی مقابلہ جاتی شرح پر 500 کروڑ روپے کے اپنے پہلے گرین ٹرم لون معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔ کمپنی نے راجستھان میں 470 میگاواٹ شمسی پروجیکٹس اور گجرات میں 200 میگاواٹ شمسی پروجیکٹ کے لئے 29 ستمبر 2021 کو بینک آف انڈیا کے ساتھ 15 سالہ مدت کے ساتھ یہ دستخط کئےہیں۔
فی الحال این ٹی پی سی آر ای ایل کے پاس 3450 میگاواٹ کا قابل تجدید پروجیکٹ پورٹ فولیو ہے۔ جس میں سے 820 میگاواٹ کے پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں اور 2630میگاواٹ پروجیکٹ حاصل کئے گئے ہیں جس کے لئے پی پی اے پر عمل درآمد زیر التوا ہے۔