نئی دہلی، 29 مئی 2021، بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہا رتن سی پی ایس یو این ٹی پی سی اور اس کا پاکری برواڈی کول مائننگ پروجیکٹ ہزاری باغ سی ایس آر پہل کے تحت رانچی کے باہر واقع ایک مخصوص کووڈ کیئر اسپتال میں 300 بستر والے آئی ٹی کے آئی ٹی وی سنیٹوریم میں سینٹرلائزڈ مینی فولڈ آکسیجن سپورٹ سسٹم لگانے کے لئے آگے آئے ہیں۔
ملک کے ساتھ ساتھ جھارکھڈ ریاست میں کووڈ عالمی وبا کی دوسری لہر آئی جس کے نتیجے میں سنگین معاملات میں زبردست اضافہ ہوا اور نتیجتاً راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آر آئی ایم ایس ) سمیت رانچی اور ہزاری باغ کے تمام بڑے اسپتالوں میں بستروں کی کمی کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
یہ اسپتال ایک کووڈ کلسٹر کیئر سینٹر ہے اور اس کا مقصد کووڈ کی دوسری لہر کے دوران شہر کے اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے کووڈ مریضوں کےعلاج میں اضافہ کرنا ہے۔این ٹی پی سی کووڈ 19 کو ختم کرنے کے لئے موجودہ بنیادی ڈھانچہ سہولت کو بہتر بنارہی ہے۔
اس کے علاوہ آر آئی ایم ایس اسپتال رانچی کو سی ایس آر پہل کے تھت مالی مدد کے ساتھ کووڈ کےعلاج کے لئے معاون آلات سمیت 40 جمبو سلینڈروں کے ساتھ 600 آکسیجن والے بستروں کی مدد فراہم کرانے کے لئے آکسیجن پائپنگ سسٹم لگانے میں مدد کی جارہی ہے۔
این ٹی پی سی پاکری برواڈھی کول مائننگ پروجیکٹ ہزاری باغ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے شیخ بھکاری میڈیکل کالج کی مدد کے لئے بھی آگے آیا ہے اور 24 لاکھ کی مالی امداد سے 180 بستروں پر مدد کے لئے سینٹرلائزڈ آکسیجن سسٹم لگوانے میں مدد کررہا ہے۔
بھارت میں کووڈ ۔ 19 معاملات میں ہونے والے زبردست اضافے کے پیش نظر این ٹی پی سی بجلی کی وزارت کی رہنمائی میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کئی اقدامات کررہا ہے۔ این ٹی پی سی اپنے اسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے یا کووڈ سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے استعمال کئے جانے والی سہولتوں کے معاملے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کررہا ہے بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہا رتن سی پی ایس یو این ٹی پی سی اور اس کا پاکری برواڈی کول مائننگ پروجیکٹ ہزاری باغ سی ایس آر پہل کے تحت رانچی کے باہر واقع ایک مخصوص کووڈ کیئر اسپتال میں 300 بستر والے آئی ٹی کے آئی ٹی وی سنیٹوریم میں سینٹرلائزڈ مینی فولڈ آکسیجن سپورٹ سسٹم لگانے کے لئے آگے آئے ہیں۔