Urdu News

نوح: امن کمیٹی کا اجلاس پھر منعقد، برسوں سے بھائی چارہ برقرار رکھنے پر زور

نوح، ہریانہ میں امن کمیٹی کا اجلاس پھر منعقد

نوح میں مذہبی  عبادت گاہوں پر حملے کے بعد انتظامیہ ضلع میں امن کی بحالی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ منگل کے بعد بدھ کو بھی ضلع کے ڈپٹی کمشنر پرشانت پنوار نے اپنے دفتر میں امن کمیٹی کی میٹنگ بلائی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع نوح میں برسوں سے عوام میں بھائی چارہ ہے اس لیے یہاں کے عوام اسے مزید مضبوط کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے برج منڈل کی مذہبی یاترا کے دوران ہونے والے تشدد کی سخت مذمت کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ معمول کی زندگی کو پٹری پر لانے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ میٹنگ میں ضلع کے مختلف دیہاتوں کے سرپنچوں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں حالات اس وقت قابو میں ہیں۔

چھ اضلاع کے آئی پی ایس افسران نگرانی کر رہے ہیں

ڈی سی پرشانت کمار نے بتایا کہ 6 اضلاع کے آئی پی ایس افسران ضلع نوح کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں گرفتاریاں جاری ہیں اور ملزمان کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اجلاس میں موجود لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور کسی کے بہکاوے میں آ کر سماجی تانے بانے کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نوح میں عام لوگوں کی زندگی کو معمول پر لانے میں معاشرے کے فعال افراد کا کردار بہت اہم ہے۔

Recommended