Urdu News

نوپورشرما کیس: 117 دانشوروں نے جاری کیا بیان، جج کا تبصرہ لکشمن ریکھا کی خلاف ورزی

نوپورشرما کیس

ہائی کورٹ کے سابق ججوں، ڈی جی پی، سی بی آئی ڈائریکٹر، سفیر، فوجی افسران اور سماج کے 117 روشن خیال دانشوروں نے نوپور شرما کیس میں سپریم کورٹ کے ججوں کے ریمارکس کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ بیان جاری کرتے ہوئے عدالت کے ریمارکس کو غیر ضروری، چونکا دینے والا اور عدالت کے وقار کے خلاف قرار دیا ہے۔

بیان جاری کرنے والوں میں ہائی کورٹ کے 15 ریٹائرڈ ججز، 77 ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور 25 ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی ملک میں جمہوریت کا انحصار اس کے اداروں کی کارکردگی پر ہوتا ہے۔ حال ہی میں سپریم کورٹ کے دو ججوں نے نوپور شرما کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے لکشمن ریکھا کو عبور کیا۔ ججز کے ریمارکس نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی۔ ان ریمارکس کی وجہ سے نظام انصاف کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور ملک میں عوام کے جذبات کو بہت ٹھیس پہنچی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ججوں کے تبصروں کی وجہ سے ادے پور کے ہولناک واقعہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔

Recommended