نئی دہلی، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ حکومت ایوان سے 12 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھڑگے نے منگل کو کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ارکان کے خلاف ایوان کے ضوابط کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن کے 12 ممبران پارلیمنٹ کو کل راجیہ سبھا سے ایک قرارداد کے ذریعے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس پر اپوزیشن سخت ناراض ہے اور حکمت عملی بنا کر احتجاج میں اکٹھے ہونے کو تیار ہے۔