Urdu News

دہلی میں ایک ہفتے کے لیے مزید لاک ڈاؤن

@AAP

دہلی میں ایک ہفتے کے لیے مزید لاک ڈاؤن

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں کورونا انفیکشن تیزی سے کم ہورہا ہے ، لہذا مزید لاک ڈاؤن ایک ہفتہ کے لئے بڑھایا جارہا ہے جو 24 مئی کی صبح پانچ بجے تک موثر رہے گا اور گزشتہ ہفتہ کی طرح سخت ہوگا مسٹر کیجریوال نے آج جی ٹی بی اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کووڈ مریضوں کے لواحقین سے بات کرانے کے لیے شروع کی گئی ویڈیو کالنگ کی سہولت کا جائزہ لیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں کورونا انفیکشن تیزی سے کم ہورہا ہے۔

 اس لیے دہلی میں مزید ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جارہی ہے۔ 17 مئی کے بجائے اب لاک ڈاؤن 24 مئی کی صبح پانچ بجے تک لاگو رہے گا اور گزشتہ ہفتہ کی طرح سخت ہوگا۔

انہوں نے بتایاکہ "ہم نہیں چاہتے کہ جو کچھ ہم نے گزشتہ دنوں میں حاصل کیا ہے وہ ایک دم ختم ہوجائے۔" دہلی میں انفیکشن کی شرح 11 سے کم ہو کر 10 فیصد ہوگئی ہے اور اگلے ہفتے تک اس میں مزید بہتری متوقع ہے۔ نیز سیاہ فنگس کے سلسلے میں ہمیں جو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ہم ان تمام اقدامات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے کورونا کی وبا پھیلی ہے دہلی حکومت کا جی ٹی بی اسپتال آگے بڑھ کر لوگوں کی خدمت اور لوگوں کا علاج کررہا ہے۔ اگر ہسپتال میں داخل کورونا مریض اپنے کنبہ اور رشتہ داروں سے بات کرنا چاہتے ہیں تو پھر ویڈیو کالنگ کے ذریعے ہم ان کے اہل خانہ اور لواحقین سے بات کراتے ہیں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اگر اس وقت جو مریض ہیں انہیں جذباتی اور نفسیاتی تقویت ملتی ہے تو ان کی صحت بہت جلد بہتر ہوتی ہے۔

Recommended