موسم سرما میں پیشگی چوکیوں پر تعینات فوجیوں تک پہنچنے کے پیش نظر اہم تھی یہ مشق
مشق کے دوران حقیقی وقت میں ایئر فورس کی وزن اٹھانے کی صلاحیت کا اندازہ لگایا گیا
فضائیہ اور فوج نے پیشگی ٹھکانوں کے قریب ایئرلفٹ مشقیں کیں۔ اس مشترکہ مشق کو 'آپریشن ہرکولیس' کا نام دیا گیا۔ اس کا مقصد شمالی علاقے میں رسد کی فراہمی کو مضبوط بنانا اور آپریشنل علاقوں میں موسم سرما کے ذخیرہ کو بڑھانا تھا۔ فوج کی شمالی کمان کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ ایل او سی اور ایل اے سی کی تقریباً 1896 کلومیٹر طویل سرحد کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔
ان سردیوں میں بھی چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی ختم ہوتی نظر نہیں آرہی، اس لیے فوج اور فضائیہ نے سردی کے دنوں میں بھی دونوں محاذوں کو ایک ساتھ سنبھالنے کے ارادے سے خود کو تیار کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لیے دونوں فوجوں نے ویسٹرن ایئر کمانڈ اور آرمی کی شمالی کمان کے پیشگی ٹھکانوں کے قریب 'آپریشن ہرکولیس' کیا ہے۔ اس تیز رفتار ایئر لفٹ مشق کا مقصد شمالی علاقے میں رسد کی فراہمی کو مضبوط بنانا اور آپریشنل علاقوں میں موسم سرما کے ذخیرہ کو بڑھانا تھا۔ اس مشق میں آئی اے ایف کے ٹرانسپورٹ طیارے سی -17 گلوب ماسٹر، اے این-32 اور ٹینکر طیارے آئی ایل – 76 شامل تھے۔ اس مشق کو پیشگی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کو موسم سرما میں رسد اور ہتھیاروں کی فراہمی کے پیش نظر اہم سمجھا جارہا ہے۔
ایئر لفٹ مشق میں حصہ لینے والے طیاروں نے ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ایک پیشگی بیس سے اڑان بھری۔ حالانکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری جواب دینے کی اپنی صلاحیت کو یقینی بنانے میں فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن مشق کا مقصد حقیقی وقت میں ہندوستانی فضائیہ کی بوجھ اٹھانے کی صلاحیت کا اندازہ لگانا تھا۔ ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کو 'آپریشنل کمانڈ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ ایل او سی اور ایل اے سی کے ساتھ بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، جو تقریباً 1896 کلومیٹر طویل ہے۔ کمانڈ کو 1947-48 کے آپریشن، چین کے ساتھ 1962 کے تنازعے، 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں اور 1999 کے کارگل آپریشن کا تجربہ ہے۔ یہی کمانڈ پاکستان کے ساتھ پراکسی جنگ میں الجھی ہوئی ہے جو تقریباً 20 سال سے جاری ہے۔
چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر1 نومبر کو 14,000 فٹ کی بلندی سے ایئر فورس کے سی -130جے ہرکولیس اوراے این-32 طیاروں نے پیرا ٹروپرس اتاراتھا۔ چین کی کسی بھی حرکت کا فوری جواب دینے کے لئے پیرا بریگیڈ کے فوجیوں کی صلاحیت کو دیکھنے کے لیے یہ مشقکی گئی تھی۔ اس سے پہلے، اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی واحد ماؤنٹین اسٹرائیک کورپس کی جارحانہ صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کے بعد، ایل اے سی پر پیرا ٹروپرس کو اتارے جانے کو اب چین پر ہندوستان کی فوجی طاقت کی برتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب دونوں فوجوں نے ایئر لفٹ مشقیں کرکے اپنی ایک اورطاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔