Urdu News

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں بی ایس ایف اور دہشت گردوں کے درمیان مختصر سی جھڑپ

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں بی ایس ایف اور دہشت گردوں کے درمیان مختصر سی جھڑپ

برف باری کی وجہ سے تلاشی کاروائی انجام دینا مشکل

سری نگر، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سیکورٹی ایجنسیوں نےپیر کو بتایا کہ گزشتہ شب شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اُس وقت ایک مختصر معرکہ آرائی ہوئی جب فوج اور بارڈر سیکورٹی فورسز نے مشکوک نقل حرکت دیکھی افسران کے مطابق مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہی مشترکہ فورسز نے گولیاں چلائیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) آر متھو کرشنن نے بتایا کہ گزشتہ شب مژھل سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فورسز نے گولی چلائی جس کے رد عمل میں بھی گولیاں چلیں۔انہوں نے کہا کہ تاہم بھاری برف باری کے باعث تلاشی آپریشن ہاتھ میں نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرور پاکستان سے اس طرف کوئی دہشت گردوں کا گروپ آنے کی فراق میں تھا، لیکن ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق اب یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ وہ واپس پاکستان کی طرف چلے گئے ہیں یا آس پاس چھپے بیٹھے ہیں، کیونکہ برفباری کافی ہے اور تلاشی کاروائی چلانا مشکل ہے۔

Recommended