سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سربراہوں کی میعاد اب 5 سال تک ہوسکتی ہے۔ مرکزی حکومت اس کے لیے دو آرڈیننس لائی ہے۔ اس وقت دونوں مرکزی ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز کی مدت دو سال ہے۔دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2021 اور سینٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2021 کو صدر نے منظوری دے دی ہے۔ اس تبدیلی کو مستقل طور پر نافذ کرنے کے لیے حکومت کو اب دونوں ترامیم کو پارلیمنٹ سے پاس کروانا ہو گا۔
شروع میں دونوں عہدوں کی مدت صرف دو سال کے لیے اور اگر اس سلسلے میں باقی کمیٹیوں کے ذریعے ضرورت پڑی تو اس میں ایک سال کی توسیع کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ 5 سال تک توسیع دی جائے گی۔ توقع ہے کہ حکومت اسے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں پیش کرے گی۔موجودہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سنجے مشرا ہیں اور سی بی آئی کے سربراہ سبودھ جیسوال ہیں۔