Urdu News

کانگریس کے ایک اور لیڈرنے پارٹی چھوڑا

کانگریس کے ایک اور لیڈرنے پارٹی چھوڑا

کانگریس کے ایک اور لیڈرنے پارٹی چھوڑا

Other Congress leaders left the party in Assam

گوہاٹی ، 23 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ان دنوں آسام پردیش کانگریس میں کچھ ٹھیک نہیں ہورہا ہے۔ پارٹی کو متحد کرنے کی کوششوں کے بیچ بڑے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے آئندہ 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی حالت کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

سابق وزیر اجنتا نیگ کے ذریعہ حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کے بعد ، سینئر رہنما اپوروا بھٹاچاریہ اور کمل میدھی ، اب ریاستی کانگریس کے سکریٹری اور یوتھ لیڈر پلوش تمولی نے بھی پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

تمولی نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی

تمولی نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ معلومات بدھ کو منظر عام پر آئیں۔قابل ذکرہے کہ تمولی کو دہلی یونیورسٹی کے ثقافتی شعبہ کے سکریٹری کی حیثیت سے کانگریس کی طلباتنظیم NSUI کی نیشنل کمیٹی میںرہ چکے ہیں۔

گولاگھاٹ اسمبلی کے لئے پارٹی انہیں اپنا امیدوار بنانے پربھی غور کر رہی تھی۔پلوش تمولی کے حامیوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اجنتا نیگ کے ساتھ ، تمولی بھی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

توقع ہے کہ 26 دسمبر کو مرکزی وزیر امیت شاہ کی موجودگی میں اجنتا نیگ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ایسی صورت حال میں ، تمولی کے بی جے پی میں شمولیت کی بات تیز ہوگئی ہے۔ ایسی صورت حال میں ، ریاست میں کانگریس پارٹی کی پوزیشن دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے۔

Other Congress leaders left the party in Assam

Recommended