Categories: قومی

ہر طبقے کو بلا تفریق سرکاری اسکیموں کے فوائد فراہم کرنا ہماراہدف: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کی اور سرکاری اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی ڈبل انجن حکومت کا مقصد ہر طبقے کو بلا تفریق سرکاری اسکیموں کے فوائد فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے اترپردیش کے وارانسی سے بادامی دیوی، کشی نگر سے املاوتی، سلطان پور سے ببیتا یادو، سہارنپور سے کملیش اور جھانسی سے پنکج سہگل سے بات چیت کی۔ اس دوران پردھان منتری ان یوجنا کے مستفیدین نے بتایا کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے سرکاری اسکیم کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ سرکاری اسکیموں کی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں جانے سے  رقم بھی پوری موصول ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ یہتمام سہولیات دوسرے لوگوں کو بھی میسر ہوں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر طبقہ کو اسکیم کا فائدہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت غریبوں کو دیوالی تک مفت راشن دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں تقریباً 15 کروڑ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔ پردھان منتری شرم یوگی مان دییہ اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ لوگوں کو حکومت کی اسکیموں کے فوائد لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ بہتر انداز میں لڑی ہے۔ ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر بیداری  پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ اناج خراب نہ ہو،اس کے لئے ریاستی حکومت نے راشن کٹس کے ساتھ واٹر پروف بیگ دینے کی شروعات کی ہے۔

ایک سال قبل ایودھیا میں آج کے ہی دن شروع ہونے والے تعمیراتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ایک نئی ایودھیا کی تعمیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں عالمی سطح پر ایودھیا کی شہرت میں اضافہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش 5 اگست کو پردھان منتری غریب کلیان یوجنا ڈے منا رہا ہے۔ اس موقع پر ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام منعقد کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی مستحقین اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں پیچھے نہ رہ جائے۔

ریاست کے تقریباً 15 کروڑ مستفیدین کوپردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے ذریعے مفت راشن حاصل ہورہاہے۔ ریاست میں تقریباً 80 ہزار فیئر پرائس شاپس اسکیم کے تحت مستفیدین کو غذائی اجناس فراہم کرائی جا رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago