Categories: تفریح

اجے دیوگن نے کاجول کو خاص انداز میں یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلمی اداکارہ کاجول آج اپنا 47 واں یوم پیدائش  منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر کاجول کے اداکار شوہر نے ان کے یوم یدائش پر انہیں ایک خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے کندھے پر سر رکھ کر ہنس رہی ہے۔ اجے دیوگن بھی تصویر میں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان دونوں کی یہ تصویر کسی تقریب کے دوران لی  گئی معلوم ہوتی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، اجے نے کیپشن میں لکھا- ’آپ نے ہمیشہ ہی میرے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آپ  میرے لیے بہت اسپیشل ہیں۔ میں آپ کے یوم پیدائش کو اسپیشل بنانے کی پوری کوشش کروں گا‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شائقین سوشل میڈیا پر اجے اور کاجول کی اس تصویر کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ کاجول اور اجے دیوگن بالی وڈ کے مشہورکپلس میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی محبت کی کہانی کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں ہے۔ دونوں کی ملاقات فلم 'ہلچل' کے سیٹ پر ہوئی۔ جب اجے دیوگن نے کاجول کو دیکھا تو انہوں نے انہیں کوئی توجہ نہیں دی۔ وہ سیٹ پر بہت سنجیدہ تھے۔ دوسری طرف، کاجول تھوڑا سا چلبلی ہیں۔ اجے کو دیکھ کر انہیں تھوڑا عجیب سا لگا۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور دونوں اپنے الگ الگ راستے پر چل دیے، لیکن قسمت کو کچھ اورہی منظور تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دونوں کو ایک بار پھر فلم 'غنڈہ راج' میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہوگئی۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور دونوں ایک بار پھر الگ ہو گئے۔ اس کے بعد دونوں کی ملاقات فلم 'عشق' کے سیٹ پر ہوئی اور کافی الگ طبیعت کے باوجود دونوں کو پیار ہوگیا۔ دنیا سے اپنی محبت کو چھپاتے ہوئے، دونوں نے فلم 'پیار تو ہونا ہی تھا' کے سیٹ پر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا اور 20 فروری 1999 کو دونوں نے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کرلی۔کاجول نے 20 اپریل 2003 کو بیٹی نیاسا کو جنم دیا۔ نیاسا کی پیدائش کے سات سال بعد، کاجول دوبارہ ماں بنیں اورانہوں نے 13 ستمبر 2010 کو بیٹے یوگ کو جنم دیا۔ آج اجے اور کاجول اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کو اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی بالی وڈ کے کامیاب جوڑوں میں سے ایک ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago