Categories: کھیل کود

دیپک پونیا کا کانسے کا تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹا،وزیر اعظم نے بڑھایا حوصلہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپک کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے کا دیپک پونیا (86 کلوگرام) کا خواب چکنا چور ہو گیا۔دیپک کو کانسے کے مقابلے میں سین میرینو پہلوان نجممائلس امین کے ہاتھوں 2-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دیپک نے مائلس کو سخت ٹکر دی لیکن میچ کے آخری لمحات میں یہ ہندوستانی پہلوان فتح سے دور رہ گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دیپک کو ملیشکست پر دیپک کی حوصلہ افزائی کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دیپک کا دفاع پورے میچ میں شاندار تھا لیکن سین میرینو کے پہلوان نے آخری لمحات میں ہندوستانی پہلوان کی دائیں ٹانگ پکڑ کر انہیں گراکر فیصلہ کن دو پوائنٹس حاصل کئے۔ اس سے قبل 22 سالہ بھارتی پہلوان 2-1 سے آگے تھا۔ دیپک نے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے اچھے ڈرا کا فائدہ اٹھایا لیکن سیمی فائنل میں امریکہ کے ڈیوڈ مورس ٹیلر سے ہار گئے۔ اس نے پہلے نائجیریا کے ایکیریکیمے ایگیمور کو تکنیکی برتری کے ساتھ اور پھر کوارٹر فائنل میں چین کے جوشین لن کے خلاف 6-3 سے شکست دی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانسے کے تمغے سے محروم رہنے والے دیپک پونیا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’دیپک پونیا بہت قریب پہنچ کر کانسہ حاصل کرنے سے چوک گئے، لیکن انہوں نے ہم سب کا دل جیت لیا۔ وہ ہنر اور صبر کا پاور ہاؤس ہیں۔ مستقبل کے لیے میری نیک خواہشات دیپک کے ساتھ ہیں‘۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago