Urdu News

پی ایم جے ڈی وائی کھاتے داروں کو بیمے کی سہولت

پی ایم جے ڈی وائی کھاتے داروں کو بیمے کی سہولت

پی ایم جے ڈی وائی کھاتے داروں کو بیمے کی سہولت

پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت،  اس طرح کے کھاتے داروں کو ایک مفت روپے ڈیبٹ کارڈ دیا جاتا ہے، جس میں حادثے کی صورت میں ایک لاکھ روپئے کے انشورینس کی سہولت بھی خود بخود موجود ہوتی ہے۔ اب یہ سہولت 28 اگست 2018 کے بعد کھولے جانے والے پی ایم جے ڈی وائی کھاتے داروں کے لیے ایک لاکھ روپئے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپئے کردی گئی ہے۔ خزانے اور کارپوریٹ  ا مور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تمام مجاز اور رضامند پی ایم جے ڈی وائی کھاتے دار پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) کے تحت آسکتے ہیں۔

پی ایم ایس بی وائی حادثہ انشورینس کوریج کے تحت 18 سے 70 سال کی عمر کے فیض یافتگان کو 2 لاکھ روپئے فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کے بینک کھاتے سے کھاتے دار کی مرضی کے ساتھ صرف 12 روپئے سالانہ کی قسط وضع کی جاتی ہے۔

پی ایم جے جے بی وائی کے تحت 2 لاکھ روپئے  کی بیمہ رقم  18 سے 50 سال کے عمر کے فیض یافتگان کو 330 روپئے کی سالانہ قسط پر فراہم کی جاتی ہے اور قسط کی یہ رقم کھاتے دار کی مرضی سے اس کے بینک کھاتے سے خود بخود وضع کرلی جاتی ہے۔

Recommended