Urdu News

پنجاب اور ہریانہ میں دھان کی سرکاری خرید 11 اکتوبر 2021 سے شروع ہوگی

دھان کی فصل

 

 

جیسا کہ خبر دی جاچکی ہے کہ پنجاب اور ہریانہ ریاستوں میں حال ہی میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے دھان کی فصل کے پوری طرح پکنے میں تاخیر ہوگئی ہے۔

کسانوں کے مفادات کے پیش نظر اور  انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کی غرض سے، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کے تحت خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ میں کم از کم امدادی قیمت ایم ایس پی کے تحت دھان کی سرکاری خریداری 11 اکتوبر 2021 سے شروع کی جائے گی۔

پنجاب کے لئے2022-2021 ،کے ایم ایس کے لئے سرکاری خریداری اور اسے چاول کی شکل میں بدلنے کی مدت یکم اکتوبر 2021 تھی جبکہ ہریانہ میں 25 ستمبر 2021 تھی۔

تمام ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پنجاب اور ہریانہ ریاستوں میں دھان کی سرکاری خریداری 11 اکتوبر 2021 سے شروع کرنے کی غرض سے  تمام ضروری اقدامات کریں۔

Recommended